جنوب مشرقی دہلی ضلع کی ڈی ایم ہرلین کور نے ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کو اعزاز سے نوازا

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے جنوب مشرقی دہلی ضلع کے ڈی ایم دفتر کے ساتھ ملکر دہلی میں بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں اور مزدوروں کی مدد کی

 

نئی دہلی : ( پریس ریلیز) کرونا وائرس کی وجہ سے کیے گئے لاک ڈاون سے پریشان لوگوں کی ہر ممکن مدد کے لیے ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نئی دہلی کو جنوب مشرقی دہلی ضلع کی ڈی ایم محترمہ ہرلین کور نے اعزاز سے نوازا ہے ۔ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل نے ان کے دفتر میں یہ توصیفی سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ۔

 ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے جنوب مشرقی دہلی ضلع کے ڈی ایم دفتر کے ساتھ ملکر دہلی میں بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں اور مزدوروں کو راشن ، تیار کھانا ،سینیٹائزر ،ماسک تقسیم کیے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے فانڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی یہ این جی او آئندہ دنوں میں بھی اسی لگن کے ساتھ سماجی خدمت کاکام کرتی رہے گی ،اور دوسروں کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے گی ۔

 فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل نے اس کا سہرا فاونڈیشن کی ٹیم کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ یہ تبھی ممکن ہو سکا ہے جب ہماری ٹیم نے خطرے کی پروا کیے بغیر مل کر دن رات کام کیا ، ہم آئندہ بھی سماج کے لیے اسی جز بے کام کریں ، بلا شبہ ضلع مجسٹریٹ کی یہ حوصلہ افزائی ہماری پوری ٹیم کو نئی توانائی بخشے گی ۔

 

0 comments

Leave a Reply